ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یکم اگست کو عید الاضحیٰ امارات شرعیہ ہند کا اعلان

یکم اگست کو عید الاضحیٰ امارات شرعیہ ہند کا اعلان

Wed, 22 Jul 2020 11:58:09    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍جولائی (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ   یکم اگست کومنا ئی جائے گی۔ یہ اعلان جمعیۃ علمائے ہند رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند نے کیا ہے۔ یہ بات جمعیۃ کی ریلیز میں کہی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق جمعیۃ علمائے ہند میں بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم جمعیۃ علماء ہند، دفتر امارت شرعیہ ہند منعقد ہوئی۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع ابر آلود ہے، چاندنظر نہیں آیا۔ ملک کے متعدد مقامات سے رابطہ کیا گیا، بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا، لیکن انجار، پالن پور، جمبوسر (گجرات) بنگلورو، بھوپال اور تامل ناڈ میں مطلع صاف تھا پھر بھی یہاں سے رؤیت کی اطلاع نہیں ملی۔ اس کے پیش نظر کمیٹی نے تیس کی رؤیت کا اعتبار کر کے اعلان کیا کہ 23 /جولائی 2020ء بروزجمعرات، ذی الحجہ1441ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی۔


Share: